ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں ٹیپو سلطان ٹرافی کبڈی ٹورنامنٹ کا آج سے ہوا شاندار آغاز ؛ ساحل آن لائن پر تمام میچس ہورہے ہیں لائیو

بھٹکل میں ٹیپو سلطان ٹرافی کبڈی ٹورنامنٹ کا آج سے ہوا شاندار آغاز ؛ ساحل آن لائن پر تمام میچس ہورہے ہیں لائیو

Sat, 07 Jan 2017 02:09:55    S.O. News Service

بھٹکل 6/ جنوری (ایس او نیوز)  آج یہاں بھٹکل تعلقہ اسٹڈیم المعروف وائی ایم ایس اے میدان میں سلطان یوتھ ویلفیراسوسی ایشن کے زیراہتمام ٹیپو سلطان ٹرافی کا شاندار آغاز ہوا جس میں تمام میچس مکمل ہونے تک ہزاروں شائقین  آخری وقت تک کبڈی کے خوبصورت اسٹڈیم میں موجود رہتے ہوئے مقابلوں سے خوب لطف اُٹھایا۔              

افتتاحی تقریب آج جمعہ بعد نماز عصر 4:30 بجے مولوی عُمیر سدی باپا ندوی کی تلاوت کلام پاک سے شروع ہوئی، بھٹکل کے ایوارڈ یافتہ نعت خواں زُفیف شینگیری نے بارگاہ رسالت میں گلدستہ نعت پیش کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے سابق صدر جناب ڈی ایچ شبر نے خطاب کرتے ہوئے بہترین انداز میں اور عالیشان پیمانے پر منعقدہ کبڈی ٹورنامنٹ پر خوشی کا اظہار کیا اوراس بات کا خیال ظاہر کیا کہ ہمارے نوجوانوں کو کبڈی کے میدان میں آگے بڑھنا چاہئے اور بھٹکل میں کھیلوں کو فروغ دیتے ہوئے قومی یکجہتی اور بھائی چارگی کو بڑھاوا دینا چاہئے۔ تنظیم کے نائب صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے بھی اس موقع پر اعلیٰ پیمارنے پر ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب کی صدارت سلطان ویلفئر اسوسی ایشن کے صدر محتشم منڈے عبدالعظیم نے کی، جنرل سکریٹری اور ٹورنامنٹ کے کنوینر عبدالسمیع میڈیکل، مصطفیٰ عسکری اور دیگر کئی ممبرس پیش پیش نظر آئے۔

ٹورنامنٹ میں جملہ 32 ٹیمیں شریک ہوئی ہیں جس میں بھٹکل سمیت مینگلور، شموگہ، بیلگام، سرسی، یلاپور اور اُڈپی کی مضبوط ٹیمیں شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب میں مہمانوں کے خطابات کے بعد وقفہ دیا گیا تھا، پھر بعد نماز عشائ باقاعدہ میچس کھیلے گئے جو رات بارہ بجے تک جاری رہے۔ آج پہلے دن پانچ میچس کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں الفلاح بھٹکل نے شاہین مخدوم بھٹکل کو شکست دی، دوسرے میچ میں مدینہ بھٹکل نے سن شائین بھٹکل کو، تیسرے میچ میں مون اسٹار بھٹکل نے آزاد بھٹکل کو ، چوتھے میچ میں لائن بھٹکل نے پریتی شرالی کو اور پانچویں میچ میں مینگلور ڈیفینڈر نے سرسی کو شکست دی۔ آج کھیلے گئے میچوں میں ویسے تو سبھی میچس بے حد دلچسپ رہے، مگر آخری میچ جو سرسی اور مینگلور ڈیفنڈر کے درمیان کھیلا گیا نہایت کانٹے کا رہا ۔ ایک ٹیم کا اسکور بڑھتے ہی دوسری ٹیم بھی پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے پوائنٹ کو برا بر کرتی رہی، آخر میں جب ایمپائر نے میچ ختم ہونے کا بگل بجایا تو حیرت انگیز طور پر اُس وقت بھی دونوں ٹیموں کا اسکور برابر تھا، جس کو دیکھتے ہوئے پانچ رائیڈس کا موقع دیا گیا جس میں بالاخر مینگلور ڈیفنڈر نے تین پوائنٹوں سے بازی مارلی۔  کل سنیچر کو ٹورنامنٹ کے دوسرے دن کا پہلا میچ شام ٹھیک 4:30 کھیلا جائے گا۔ جو کوسموس بھٹکل اور حنیف آباد ویلفیر اسوسی ایشن کے درمیان ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے تمام میچس کے لئے غیرجانبدارانہ ایمپائرنگ کا انتظام کیا گیا ہے اور بنگلور، مینگلور اور کاروار سے ایمپائروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ ٹورنامنٹ کے تمام میچس ساحل آن لائن پر لائیو ٹیلی کاسٹ کئے جارہے ہیں اور بھٹکل سے باہر بالخصوص گلف کے حضرات اپنے اپنے گھروں اور دفتروں میں بیٹھ کر اپنے کمپوٹر اسکرین پر میچس کا لطف اُٹھاسکتے ہیں۔  لائیو میچس کی بروقت انفارمیشن موصول ہونے کے لئے پہلی فرصت میں  www.youtube.com/sahilonlinevideo  ویب سائٹ پر جاکر subscribe  پر کلک کرسکتے ہیں۔


Share: